QR CodeQR Code

انصاف کیلئے قانونی جدوجہد جاری رہے گی، عدالتوں سے انصاف کی توقع ہے، سیف اللہ خان سدوزئی 

26 Jun 2020 21:23

 پی اے ٹی جنوبی پنجاب کے جنرل سیکرٹری کا کہنا تھا کہ اتنے بڑے سانحے پر بھی ڈاکٹر طاہرالقادری کے کارکنوں نے صبر کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑا، حکومت مصلحتوں سے بالا ہوکر سانحہ ماڈل ٹان کے ذمہ داران کو گرفتار کرے، کرپٹ، فرسودہ اور ظالمانہ نظام کا خاتمہ ہی پاکستان کی ترقی کا ضامن ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل سردار سیف اللہ خان سدوزئی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ شہدائے ماڈل ٹاون کو نہیں بھولے، انصاف کے حصول کیلئے قانونی جدوجہد جاری ہے، ہمیں عدالتوں سے انصاف کی توقع ہے مگر انصاف کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ یہ ظالم اور فرسودہ نظام ہے جس سے چھٹکارہ حاصل کئے بغیر انصاف کی راہ ہموار نہیں ہوسکتی، کتنی عجیب بات ہے کہ ماڈل ٹاون کے قتل عام کو پوری دنیا نے دیکھا، ایک ایک قاتل اور مقتول کا چہرہ میڈیا نے دکھایا مگر اس کے باوجود چھ سال گزرنے پر قانونی حوالے سے کوئی بڑی پیش رفت نہیں ہوسکی، ہم آج بھی اسی پوزیشن پر کھڑے ہیں جہاں پہلے دن کھڑے تھے، مگر ہمارے عزائم بلند ہیں، ہمارے پائے استقلال میں لغزش نہیں آئی۔ اتنے بڑے سانحے کے باوجود ڈاکٹرطاہرالقادری کے کارکنان نے صبر کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑا، یہ امن کی تربیت ہے جو ڈاکٹر طاہرالقادری پوری دنیا میں عام کررہے ہیں۔ ہم حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ہر مصلحت سے بالاتر ہو کر سانحہ ماڈل ٹاون کے ذمہ داران کو گرفتار کرے اور کیفر کردار تک پہنچائے، پاکستان عوامی تحریک نظام کی تبدیلی کیلئے میدان میں موجود ہے، کیونکہ موجودہ کرپٹ، فرسودہ اور ظالمانہ نظام کا خاتمہ ہی پاکستان کی ترقی کا ضامن ہے۔


خبر کا کوڈ: 871065

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/871065/انصاف-کیلئے-قانونی-جدوجہد-جاری-رہے-گی-عدالتوں-سے-کی-توقع-ہے-سیف-اللہ-خان-سدوزئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org