0
Friday 26 Jun 2020 22:28

مقبوضہ کشمیر میں قابض فورسز کی فائرنگ سے معصوم بچہ شہید

مقبوضہ کشمیر میں قابض فورسز کی فائرنگ سے معصوم بچہ شہید
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کے جنوبی ضلع اننت ناگ میں آج عسکری پسندوں اور قابض فورسز کے مابین اچانک گولیوں کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں راہ چلتا ایک بچہ شہید ہوگیا۔ اطلاعات میں بتایا جارہا ہے کہ 90ویں بٹالین سے وابستہ سی آر پی ایف اہلکار قصبہ کے پادشاہی باغ علاقے میں تعینات تھے جس کے دوران اُن پر جنگجوﺅں کی طرف سے گولیاں چلائیں گئیں اور جواب میں قابض فورسز نے بھی گولیاں چلائیں۔

طرفین میں چلنے والی گولیوں کے نتیجے میں ایک بچہ اور ایک سی آر پی ایف اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں نزدیکی سب ضلع اسپتال پہنچایا گیا جہاں دونوں زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھے۔ جاں بحق بچے کی شناخت ماچھو کولگام کے رہنے والے نیہان بٹ ولد محمد یاسین بٹ کے طور ہوئی ہے۔ خبر رساں ایجنسی جی این ایس نے بلاک میڈیکل آفیسر بجبہاڑہ کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ایک سی آر پی ایف اہلکار اور بچے کو مردہ حالت میں اسپتال لایا گیا تھا۔ اس واقعہ کے فوراً بعد قابض فورسز کی بھاری جمعیت نے علاقے کو گھیرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 871069
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش