QR CodeQR Code

جی بی میں کرونا وائرس کے 18 نئے کیسز، سکردو میں سب سے زیادہ متاثرین

26 Jun 2020 22:24

جمعہ کے روز سکردو سے 12 کیسز سامنے آگئے جس کے بعد شہر میں کیسز کی مجموعی تعداد 82 ہو گئی ہے۔ آج 28 مریض صحت یاب بھی ہو گئے۔ جی بی میں کورونا کے مجموعی متاثرین کی تعداد 1417 ہوگئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں کرونا وائرس کے 18 نئے کیسز سامنے آگئے۔ سکردو سب سے زیادہ کیسز والا شہر بن گیا۔ جمعہ کے روز سکردو سے 12 کیسز سامنے آگئے جس کے بعد شہر میں کیسز کی مجموعی تعداد 82 ہو گئی ہے۔ آج 28 مریض صحت یاب بھی ہو گئے۔ جی بی میں کورونا کے مجموعی متاثرین کی تعداد 1417 ہوگئی ہے جن میں سے 1027 صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ ایکٹیو کیسز کی تعداد 366 ہے۔ محکمہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق سکردو میں 82، ہنزہ 72، استور 60، گلگت 49، غذر 34، نگر 25، دیامر 23، گانچھے 15، کھرمنگ 4 اور شگر میں 2 کیسز سامنے آچکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 871071

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/871071/جی-بی-میں-کرونا-وائرس-کے-18-نئے-کیسز-سکردو-سب-سے-زیادہ-متاثرین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org