0
Saturday 27 Jun 2020 00:43

پی آئی اے کے 141 پائلٹس کے لائسنس مشکوک ہیں، وفاقی وزیر ہوا بازی

پی آئی اے کے 141 پائلٹس کے لائسنس مشکوک  ہیں، وفاقی وزیر ہوا بازی
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ 262 پائلٹس کے لائسنس مشکوک قرار دیئے گئے جن میں سے 28 کے جعلی ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے جبکہ تمام ایئر لائنز کو مشکوک لائسنز رکھنے والے پائلٹس کو جہاز اڑانے سے روک دیا گیا ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ مشکوک لائسنس والوں میں 141 پائلٹس پی آئی اے کے ہیں۔ 9 پائلٹس ایئر بلیو ، 10سرین ایئرلائن اور 17شاہین ایئر لائن کے پائلٹس کے لائسنس مشکوک ہیں۔ باقی پائلٹس غیر ملکی ایئر لائن چارٹر اور دیگر پرائیویٹ ایئر لائن کے ساتھ ہیں۔ ان میں سے 28 پائلٹس کے لائسنس جعلی ثابت ہوچکے ہیں اور 9 پائلٹوں نے جعلی ڈگری کا اعتراف کیا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ گزشتہ دس سال میں چار حادثات ہوئے جن میں سے تین کے ذمہ دار پائلٹ تھے۔ جعلی لائسنس والے پائلٹس کے خلاف فوجداری مقدمات چلائیں گے۔ 28 پائلٹس کے لائسنس کی منسوخی کی سمری کابینہ کو بھیجی جائے گی۔ مسافروں کو ایسے لوگوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جعلی لائسنس دینے پر سول ایوی ایشن نے 5 افراد کو معطل کر دیا اور ان کےخلاف قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے مقدمات بھیجے جائیں گے۔ جعلی لائسنس ایشو کرنے میں آئی ٹی کے لوگ بھی شامل ہیں۔ غلام سرور خان نے کہا کہ 753 پائلٹس پاکستان میں کام کررہے ہیں جن میں سے 262 افراد کے لائسنس مشکوک پائے گئے۔ 121 پائلٹس کا ایک پیپر مشکوک تھا۔ دو بوگس والے  پیپر والے 39 پائلٹ ہیں جب کہ 34 کپتان ایسے ہیں جن کے آٹھوں پرچے مشکوک پائے گئے۔ پائلٹس کی جگہ دیگر افراد کے پیپر دینے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ زیادہ تر پائلٹوں کی بھرتیاں پیپلز پارٹی کے دورِ حکومت میں ہوئیں۔

وزیر ہوا بازی نے کہا کہ پی آئی اے میں 2018ء کے بعد نئی بھرتیاں نہیں ہوئیں۔ قومی ایئر لائن کے 640 ملازمین کو جعلی ڈگری کی بنیاد پر برطرف کیا جاچکا ہے ان میں کیبن کرو، ٹیکنیشن، انتظامی ذمے داریاں ادا کرنے والوں سمیت سبھی شعبوں کے لیے لوگ شامل ہیں۔ ہم نے اصلاحات کا عمل شروع کیا اور 2021ء پاکستان کے اداروں کی بہتری کا سال ہوگا۔ پی آئی اے کے طیارہ کا بیڑہ اس وقت 31 طیاروں پر مشتمل ہے اسے 2023 تک بڑھا کر  45 طیاروں تک لے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 871078
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش