0
Saturday 27 Jun 2020 00:58

کورونا کے خوف اور سنسنی خیزی کی حوصلہ شکنی ضروری ہے، وزیراعظم

کورونا کے خوف اور سنسنی خیزی کی حوصلہ شکنی ضروری ہے، وزیراعظم
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کرونا کے معاملے میں خوف اور سنسنی خیزی کی حوصلہ شکنی ضروری ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت آزاد کشمیر کی موجودہ صورت حال پر اجلاس ہوا۔ جس میں کرونا وائرس کی روک تھام کے اقدامات اور ترقیاتی منصوبوں میں پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ چیف سیکریٹری آزاد کشمیر نے وزیراعظم کو کرونا کی صورت حال پر تفصیلی بریفنگ دی اور بتایا کہ متاثرین کے علاج، طبی عملے کی استعداد کو بڑھانے کے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے، عوام میں ایس او پیز پر عملدرآمد ممکن  بنانے کے حوالے سے بھی خصوصی اقدامات کیے گئے۔ بریفنگ میں وزیراعظم کو آگاہ کیا گیا کہ آزاد کشمیرکے ہر شہری میں ہیلتھ کارڈ کی تقسیم کا کام جلد مکمل کرلیا جائے گا۔ علاوہ ازیں اجلاس میں لائن آف کنٹرول کے متاثرین کی فلاح و بہبود اور ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت کا جائزہ بھی لیا گیا۔

چیف سیکرٹری نے وزیراعظم کو آگاہ کیا کہ کشمیر میں کرونا کے معاملے میں توقعات سے بڑھ کر مدد کی، جس پر آزاد کشمیر کی حکومت پاکستان کی شکرگزار ہے۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں کرونا کی صورت حال دوسرے علاقوں کی نسبت کنٹرول میں ہے، کشمیر میں بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن کے ذریعے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔ عمران خان نے اس امر پر زور دیا کہ کرونا کے معاملے پر خوف اور سنسنی خیزی کی حوصلہ شکنی ہونی چاہیے، حفاظتی تدابیر، ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے عوامی آگاہی مہم ناگزیر ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کرونا وائرس کی وجہ سے معیشت پر اتنہائی منفی اثرات مرتب ہوئے، اُس کے باوجود بجٹ میں آزاد کشمیر کی سالانہ گرانٹ میں اضافہ کیا، گلگت بلتستان، بلوچستان کے بجٹ میں بھی کوئی کمی نہیں کی۔
خبر کا کوڈ : 871079
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش