QR CodeQR Code

کے الیکٹرک کی خریداری، شنگھائی الیکٹرک نے پیشکش واپس لے لی

27 Jun 2020 01:33

شنگھائی الیکٹرک کے منیجر نے کے الیکٹرک کو مکتوب تحریر کردیا ہے، کے الیکٹرک کے اکثریتی حصص رکھنے والے ابراج گروپ نے سال 2016ء میں شنگھائی الیکٹرک سے معاہدہ کیا تھا۔ شنگائی الیکٹرک کے الیکٹرک کے 66.4 فیصد شئیرز انتظامی حقوق کے ساتھ خریداری کرنا چاہتی ہے تاہم نیپرا اور دیگر اداروں سے ریگولیٹری منظوری نہیں مل رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شنگھائی الیکٹرک نے کراچی کو بجلی فراہم کرنے کی ذمہ دار پرائیویٹ کمپنی کے الیکٹرک کی خریداری کی پیش کش واپس لے لی۔ تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک کی شنگھائی الیکٹرک کو فروخت کا معاملہ مکمل نہ ہوسکا، شنگھائی الیکٹرک نے معاہدے کی مدت ختم ہونے پر پیشکش واپس لے لی۔ شنگھائی الیکٹرک کے منیجر نے کے الیکٹرک کو مکتوب تحریر کردیا ہے، کے الیکٹرک کے اکثریتی حصص رکھنے والے ابراج گروپ نے سال 2016ء میں شنگھائی الیکٹرک سے معاہدہ کیا تھا۔

شنگائی الیکٹرک کے الیکٹرک کے 66.4 فیصد شئیرز انتظامی حقوق کے ساتھ خریداری کرنا چاہتی ہے تاہم نیپرا اور دیگر اداروں سے ریگولیٹری منظوری نہیں مل رہی ہے۔ خریدار کے خواہش گروپ کا کہنا ہے کہ شنگھائی الیکٹرک جلد دوبارہ کے الیکٹرک کی خریداری کی نئی پیشکش کرے گا۔ واضح رہے کہ شنگھائی الیکٹرک نے کے الیکٹرک کے 18 ارب 33 کروڑ 55 لاکھ 42 ہزار 678 شئیرز کی خریداری کی پیش کش دی تھی۔


خبر کا کوڈ: 871081

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/871081/کے-الیکٹرک-کی-خریداری-شنگھائی-نے-پیشکش-واپس-لے-لی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org