QR CodeQR Code

پاکستان میں پیٹرول کی قیمت برصغیر میں سب سے کم ہے، عمر ایوب کی انوکھی منطق

27 Jun 2020 01:58

ایک بیان میں وفاقی وزیر توانائی نے کہا کہ پٹرول کی قیمت میں 31 روپے 58 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 24 روپے 31 پیسے کا اضافہ ہونا چاہیئے تھا مگر حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 25 روپے 58 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 21 روپے 31 پیسے اضافہ کیا۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب نے کہا ہے کہ پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں اب بھی برصغیر میں سب سے کم ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ گزشتہ ماہ عالمی منڈی خام تیل کی قیمتوں میں خاطر خواہ اضافہ ہوا اور پاکستانی روپے کی قدر میں بھی تین روپے کی کمی ہوئی۔ ایک بیان میں عمر ایوب نے بتایا کہ ان وجوہات کی بناء پر پٹرول کی قیمت میں 31 روپے 58 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 24 روپے 31 پیسے کا اضافہ ہونا چاہیئے تھا مگر حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 25 روپے 58 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 21 روپے 31 پیسے اضافہ کیا۔ عمر ایوب کا کہنا تھا کہ اگر موازنہ کیا جائے تو برصغیر کے دیگر ممالک کے مقابلے میں پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں اب بھی کم ہیں۔


خبر کا کوڈ: 871084

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/871084/پاکستان-میں-پیٹرول-کی-قیمت-برصغیر-سب-سے-کم-ہے-عمر-ایوب-انوکھی-منطق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org