QR CodeQR Code

کراچی میں لوڈشیڈنگ اگلے 24 گھنٹے بعد کم ہونا شروع ہوجائے گی، عمران اسماعیل

27 Jun 2020 02:12

اپنی ٹوئیٹس میں گورنر سندھ نے کہا کہ کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او) کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے سسٹم کی اپ گریڈیشن کو یقینی بنائیں جبکہ فرنس آئل کی کمی کے باعث دباؤ کو کم کرنے کے لئے سوئی سدرن سے اضافی 100 ملین کیوبک فٹ گیس بھی فراہم کی جارہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں لوڈشیڈنگ اگلے 24 گھنٹے بعد کم ہونا شروع ہوجائے گی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹس میں عمران اسمٰعیل نے کہا کہ وفاقی حکومت حبکو اور پی ایس او کے ذریعے کے الیکٹرک کو اضافی فرنس آئل فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ وفاقی حکومت کے الیکٹرک کو نیشنل گرڈ سے اضافی 500 میگاواٹ بجلی بھی فراہم کرنا چاہتی ہے، لیکن کے الیکٹرک کی سسٹم اپ گریڈیشن نہ ہونے کی وجہ سے یہ بجلی استعمال نہیں کی جاسکتی۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں لوڈشیڈنگ 24 گھنٹے بعد کم ہونا شروع ہوجائی گی اور 48 گھنٹوں میں ختم ہوجائی گی۔ گورنر سندھ نے کہا کہ کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او) کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے سسٹم کی اپ گریڈیشن کو یقینی بنائیں جبکہ فرنس آئل کی کمی کے باعث دباؤ کو کم کرنے کے لئے سوئی سدرن سے اضافی 100 ملین کیوبک فٹ گیس بھی فراہم کی جارہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 871085

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/871085/کراچی-میں-لوڈشیڈنگ-اگلے-24-گھنٹے-بعد-کم-ہونا-شروع-ہوجائے-گی-عمران-اسماعیل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org