0
Saturday 27 Jun 2020 07:52

15 جولائی سے تعلیمی ادارے کھولنے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، شفقت محمود

15 جولائی سے تعلیمی ادارے کھولنے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، شفقت محمود
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پہ کہا ہے کہ 15 جولائی سے تعلیمی ادارے کھولنے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ ایک ٹویٹ میں انہوں نے واضح کیا کہ سوشل میڈیا پر تعلیمی ادارے 15 جولائی سے کھولنے کی افواہیں چل رہی تھیں، دو جولائی کو بین الصوبائی وزراء کا اجلاس ہوگا، تمام صوبوں کی مشاورت سے فیصلہ کیا جائے گا۔ اس سے قبل وفاقی وزیر تعلیم اس حوالے سے عندیہ دے چکے ہیں کہ ایس او پیز کی پیروی کرتے ہوئے سکول کھولنے کا فیصلہ کیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان بھر میں سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے کرونا وائرس کی وباء کیوجہ سے ہونیوالے لاک ڈاون کے سبب کئی مہینوں سے بند ہیں۔
خبر کا کوڈ : 871093
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش