0
Saturday 27 Jun 2020 09:35

سندھ اسمبلی کے باہر ایم کیو ایم پاکستان کے احتجاج کا دوسرا دن

سندھ اسمبلی کے باہر ایم کیو ایم پاکستان کے احتجاج کا دوسرا دن
اسلام ٹائمز۔ سندھ اسمبلی کے باہر ایم کیو ایم پاکستان کے اراکین سندھ اسمبلی کا بجٹ میں کراچی اور سندھ کے دیگر شہری علاقوں کو نظرانداز کرنے پر دو روز سے احتجاج جاری ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے اراکین سندھ اسمبلی کے دو روز سے جاری احتجاج میں حکومتی وفد کی جانب سے دوسری بار بھی احتجاجی ارکان کو منانے کی کوشش ناکام رہی۔ ایم کیو ایم کے رہنماء کنور نوید جمیل نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کراچی کے مسائل حل کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے۔ واضح رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے ارکان نے جمعرات کو سندھ اسمبلی اجلاس سے واک آؤٹ کیا اور ایوان کے باہر دھرنا دیا ہوا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم اور سندھ حکومت کی جانب سے ارکان پر مشتمل کمیٹی قائم کی جائے گی جو مسائل کے حل کا تعین کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 871098
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش