QR CodeQR Code

چین اور نیپال کے بعد بھوٹان نے بھی بھارت کو آنکھیں دکھانا شروع کر دی

27 Jun 2020 09:45

بھوٹان نے اپنی سرحد سے ملحق بھارت کی شمال مشرقی ریاست آسام کے گاؤں میں کسانوں کے لیے شہ رگ کہی جانے والی کالا ندی کا پانی روک دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پڑوسی ممالک چین اور نیپال کے ساتھ بڑھتے تنازعات اور سرحدی کشیدگی کے درمیان اب بھارت کا ایک اور پڑوسی ملک بھوٹان بھی نئی دہلی کو آنکھیں دکھانے لگا ہے۔ بھوٹان نے اپنی سرحد سے ملحق بھارت کی شمال مشرقی ریاست آسام کے گاؤں میں کسانوں کے لیے شہ رگ کہی جانے والی کالا ندی کا پانی روک دیا ہے۔ یہ نئی پیش رفت ایسے وقت ہوئی ہے جب بھارت چین اور نیپال کے ساتھ سرحدی تنازع کی وجہ سے بھارت پہلے ہی پریشانیوں سے دوچار ہے اور اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے مختلف سطحوں پر کوششیں جاری ہیں۔ بھوٹان کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ کووڈ 19 کی وبا کے مدنظر کیا گیا ہے چونکہ بھوٹان میں کسی بھی غیر ملکی شہری کو آنے کی اجازت نہیں ہے اسی لیے بھارتی کسانوں کو بھی ملک کے اندر داخل ہونے نہیں دیا گیا۔ مقامی بھارتی کسانوں کا کہنا ہے کہ کورونا اور نہر کا پانی دو الگ الگ معاملات ہیں اور کورونا کے بہانے پانی روکنے کا فیصلہ درست نہیں ہے۔ اس سے مقامی کسانوں کے لیے بہت مشکل پیدا ہو جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 871102

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/871102/چین-اور-نیپال-کے-بعد-بھوٹان-نے-بھی-بھارت-کو-ا-نکھیں-دکھانا-شروع-کر-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org