QR CodeQR Code

لیاقت بلوچ کی رہائشگاہ پر کارکنوں کی آمد، منور حسن کی وفات پر اظہار افسوس

27 Jun 2020 09:46

رہنما جماعت اسلامی احمد سلمان بلوچ کا کہنا تھا کہ سید منور حسن کیساتھ کارکن کی حیثیت سے کام کرنے کا موقع ملا، وہ انتہائی شفیق اور دور اندیش رہنما تھے۔ ان کا مزہد کہنا تھا میرے والد لیاقت بلوچ جب بھی پابند سلاسل ہوتے منور حسن ہمیشہ شفقت اور حوصلے کیلئے گھر تشریف لائے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن کے انتقال پر غمزدہ کارکنان کی لاہور میں لیاقت بلوچ کی رہائشگاہ آمد، کارکنان نے سید منور حسن کے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔ کارکنان اور پارٹی رہنما ایک دوسرے سے اظہار افسوس کرتے رہے۔ کارکنان نے احمد سلمان بلوچ، اعجاز احمد عالم، محسن بشیر، احمد عمیر رانا، جہانگیر ایثار سے سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں سے اظہار افسوس کیا۔ رہنما جماعت اسلامی احمد سلمان بلوچ کا کہنا تھا کہ سید منور حسن کیساتھ کارکن کی حیثیت سے کام کرنے کا موقع ملا، وہ انتہائی شفیق اور دور اندیش رہنما تھے۔

ان کا مزہد کہنا تھا میرے والد لیاقت بلوچ جب بھی پابند سلاسل ہوتے منور حسن ہمیشہ شفقت اور حوصلے کیلئے گھر تشریف لائے تھے، سید منور حسن کی زندگی سادگی کا پیکر تھی، سید منور حسن نے اصولوں پر ڈٹ جانے کا درس دیا۔ احمد سلمان بلوچ کا کہنا تھا کہ سید منور حسن نہ صرف جماعت اسلامی بلکہ اسلامی تحریکوں کے کارکنان کیلئے مشعل راہ تھے۔


خبر کا کوڈ: 871103

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/871103/لیاقت-بلوچ-کی-رہائشگاہ-پر-کارکنوں-آمد-منور-حسن-وفات-اظہار-افسوس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org