0
Saturday 27 Jun 2020 10:01

منور حسن کی وفات ملک و قوم کا بہت بڑا نقصان ہے، بلاول بھٹو

منور حسن کی وفات ملک و قوم کا بہت بڑا نقصان ہے، بلاول بھٹو
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کو ٹیلی فون کیا اور سابق امیر جماعت اسلامی سید منور حسن کے انتقال پر رنج و غم اور تعزیت کا اظہار کیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کو ٹیلی فون کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم سید منور حسن مدبر سیاستدان اور صاف گو انسان تھے۔ پیپلز پارٹی جماعت اسلامی کی قیادت اور کارکنوں کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ انہوں ںے کہا کہ سید منور حسن کی وفات ملک و قوم کا بہت بڑا نقصان ہے۔
خبر کا کوڈ : 871108
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش