QR CodeQR Code

لاہور، عدالتوں میں کیس دائر کرنے کیلئے موبائل فون نمبر لکھنا لازمی قرار

27 Jun 2020 10:34

سیشن جج لاہور کی منظوری کے بعد جاری ہونیوالے نوٹیفکیشن سے سیشن کورٹ اور سول کورٹ کی ڈائری برانچ کو باقاعدہ آگاہ کر دیا گیا۔ نوٹیفیکیشن میں تمام ججوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ پہلے سے زیر سماعت بغیر موبائل فون نمبر والی درخواستوں پر فون نمبر درج کئے جائیں۔


اسلام ٹائمز۔ سیشن جج لاہور نے نئی درخواست پر سائل یا وکیل کا موبائل فون نمبر درج ہونا لازمی قرار دیدیا ہے۔ سیشن جج لاہور کی منظوری کے بعد جاری ہونے والے نوٹیفکیشن سے سیشن کورٹ اور سول کورٹ کی ڈائری برانچ کو باقاعدہ آگاہ کر دیا گیا۔ نوٹیفیکیشن میں تمام ججوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ پہلے سے زیر سماعت بغیر موبائل فون نمبر والی درخواستوں پر فون نمبر درج کئے جائیں۔


خبر کا کوڈ: 871114

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/871114/لاہور-عدالتوں-میں-کیس-دائر-کرنے-کیلئے-موبائل-فون-نمبر-لکھنا-لازمی-قرار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org