0
Saturday 27 Jun 2020 11:13

مشکوک لائسنس والے پائلٹس کو گراونڈ کر دیا ہے، ارشد ملک

مشکوک لائسنس والے پائلٹس کو گراونڈ کر دیا ہے، ارشد ملک
اسلام ٹائمز۔ پاکستان ایئرلائنز کے سی ای او ائیر مارشل ارشد ملک نے کہا کہ مسافروں کی سیفٹی کیلئے مشکوک لائسنس والے پائلٹس کو گراونڈ کر دیا ہے۔ پاکستان ایئرلائنز (پی آئی اے) کے سی ای او ائیر مارشل ارشد ملک نے امریکی حکام کو خط لکھا جس میں امریکی سفیر پال جونز کو خط میں لائسنس کے مسئلہ پر اعتماد میں لیا گیا ہے۔ ائیرمارشل ارشد ملک نے کہا کہ مسافروں اور جہازوں کی حفاظت کیلئے مشکوک لائسنس والے پائلٹس کو گراونڈ کر دیا ہے، حکومت پاکستان جعلی لائسنس کے معاملے کی مکمل چھان بین کرے گی جب کہ حکومت نے تمام اندرون و بیرون پی آئی اے کی پروازوں میں پائلٹس کے پاس ہر وقت اصلی لائسنس پاس ہونا لازمی قراردے دیا ہے۔ گزشتہ روز پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر ہوا بازی نے کہا تھا کہ 262 پائلٹس کے لائسنس مشکوک قرار دیئے گئے جن میں سے 28 کے جعلی ہونے کی تصدیق ہو گئی ہے جب کہ تمام ایئر لائنز کو مشکوک لائسنز رکھنے والے پائلٹس کو جہاز اڑانے سے روک دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ پی آئی اے نے حال ہی میں انتہائی تگ ودو کے بعد امریکا کیلئے اپنی براہ راست پروازیں شروع کی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 871124
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش