0
Saturday 27 Jun 2020 11:34

29 جون سے گوردوارہ کرتارپور کھول دیا جائے گا، شاہ محمود قریشی

29 جون سے گوردوارہ کرتارپور کھول دیا جائے گا، شاہ محمود قریشی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے سکھوں کے مقدس مقام گوردوارہ کرتار پور صاحب دوبارہ کھولنے کا اعلان کر دیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ دنیا بھر میں عبادت گاہیں دوبارہ کھول دی گئی ہیں، پاکستان تمام سکھ زائرین کے لئے کرتارپور گوردوارہ دوبارہ کھولنے جا رہا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت سے کہا گیا ہے کہ 29 جون سے گوردوارہ کرتار پور کھول دیا جائے گا، بھارت گوردوارہ دوبارہ کھولنے کے حوالے سے اپنی طرف سے انتظامات مکمل کر لے۔ واضح رہے کہ کورونا وبا کے پیش نظر پاکستان اور بھارت کے درمیان زمینی سرحدیں مکمل طور پر بند ہیں۔
خبر کا کوڈ : 871135
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش