0
Saturday 27 Jun 2020 12:08

بنوں، نوجوان نے منگیتر کو قتل کر کے خودکشی کر لی

بنوں، نوجوان نے منگیتر کو قتل کر کے خودکشی کر لی
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے جنوبی ضلع بنوں میں نوجوان نے فائرنگ کرکے اپنی منگیتر کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی ہے۔ بنوں کے تھانہ صدر پولیس کے مطابق دونوں کی کچھ عرصہ قبل منگنی ہوگئی تھی مگر آج لڑکی کے گھر والے کہیں اور رشتہ طے کرنے لگے جس پر نوجوان نے پہلے فائرنگ کرکے اپنی منیگیتر کو قتل کیا اور پھر خود پر گولی چلا دی، دونوں موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ پولیس نے لاشیں قانونی کارروائی کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیں اور بعد ازاں اہل خانہ کے حوالے کر دیا۔
خبر کا کوڈ : 871153
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش