0
Saturday 27 Jun 2020 12:52

پیٹرول کے بعد ایل پی جی بھی مہنگی

پیٹرول کے بعد ایل پی جی بھی مہنگی
اسلام ٹائمز۔ پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اب ایل پی جی کی قیمت بھی 5 روپے فی کلو تک بڑھا دی گئی ہے۔ چیئرمین ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن پاکستان عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ ایل پی جی کی قیمت میں فی کلو 5 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد گھریلو سیلنڈر کی قیمت میں 50 روپے جبکہ کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 200 روپے اضافہ ہو گیا ہے۔ عرفان کھوکھر کا کہنا تھا کہ ایل پی جی قیمتوں میں ایک ہفتے کے دوران دوسری بار اضافہ کیا گیا ہے، حکومت ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا فوری نوٹس لے ورنہ حالات مزید خراب ہو جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 871174
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش