0
Saturday 27 Jun 2020 13:23

غیر ملکی ایئرلائنز کی بھی پاکستانی پائلٹس و ملازمین کے خلاف کارروائی

غیر ملکی ایئرلائنز کی بھی پاکستانی پائلٹس و ملازمین کے خلاف کارروائی
اسلام ٹائمز۔ غیر ملکی ایئرلائنز نے بھی پاکستانی پائلٹس و ملازمین کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مشتبہ پائلٹس لائسنس کے معاملے سے متعلق غیر ملکی ایئرلائنز نے بھی پاکستانی ملازمین کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ غیر ملکی ایئرلائنز کی جانب سے کارروائیاں وزارتِ ہوابازی کی جاری فہرست کو بنیاد بنا کر کی گئی ہیں۔ کویت ایئرویز نے 7 پاکستانی پائلٹس اور 56 انجینئرز کو گراؤنڈ کر دیا، قطر، اومان ایئر اور ویتنام ایئر میں موجود پاکستانی پائلٹس، انجئنیرز، گراؤنڈ ہینڈلنگ اسٹاف کی فہرستیں تیار کرلی گئی ہیں۔ فہرست میں موجود ناموں کو پاکستانی اتھارٹیز کی رپورٹ موصول ہونے تک مبینہ طور پر گراؤنڈ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب پی آئی اے نے پائلٹس کے لائسنسز کے حوالے سے مختلف سفارتخانوں اور بین الاقوامی ایوی ایشن اتھارٹیز کو خطوط ارسال کر دیئے، خط میں مشتبہ پائلٹس کو گراؤنڈ کرنے اور اصل لائسنسز کے حامل پائلٹس کے پروازیں بدستور آپریٹ کرنے کا بتایا گیا ہے۔ ایوی ایشن فہرستوں کے مطابق پی آئی اے، سرین اور ایئربلو کے اوسطاً ایک تہائی ہواباز مشتبہ لائسنس کے حامل ہیں، ایوی ایشن ڈویژن کی جاری فہرست میں متعدد غلطیوں کی موجودگی کا بھی انکشاف کیا گیا ہے۔ پی آئی اے کے 141 کی فہرست میں ڈیڑھ سال قبل معطل کئے گئے 17 ہواباز بھی شامل ہیں۔ فہرست میں ایسے پائلٹس کے نام بھی شامل جو مستند لائسنسز کے حامل ہیں، تمام تر تفصیلات کی دستیابی کے باوجود متعدد پائلٹس کا پرسنل نمبر ہی موجود نہیں۔
خبر کا کوڈ : 871186
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش