1
Saturday 27 Jun 2020 14:30

فلسطین، غزہ کی پٹی پر اسرائیلی ہوائی حملہ

فلسطین، غزہ کی پٹی پر اسرائیلی ہوائی حملہ
اسلام ٹائمز۔ فلسطینی میڈیا کے مطابق صیہونی جنگی طیاروں نے فلسطینی علاقے غزہ کی پٹی میں ایک مقام پر بمباری کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے گذشتہ شب غزہ کی پٹی میں موجود فلسطینی مزاحمتی تحریک کے ایک واچ ٹاور کو نشانہ بنایا ہے تاہم اس حملے سے ہونے والے جانی یا مالی نقصان کی تفصیلات تاحال موصول نہیں ہوئیں۔ دوسری طرف صیہونی میڈیا نے گذشتہ شب یہودی بستیوں میں سائرن بج اٹھنے کی خبر دیتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین کی جانب سے فائر کئے گئے راکٹس کے جواب میں اسرائیلی آئرن ڈوم نامی دفاعی میزائل سسٹم کی طرف سے کوئی ردعمل ظاہر نہیں ہوا۔ اسرائیلی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ یہودی بستیوں کے اندر مہیب دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 871201
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش