QR CodeQR Code

عراق، حشد الشعبی کے ہاتھوں 8 خطرناکترین مفرور دہشتگرد گرفتار

27 Jun 2020 16:00

عرب ای مجلے المعلومہ کیمطابق عراقی سرکاری افواج میں شامل عوامی مزاحمتی فورس حشد الشعبی نے مقامی پولیس کے تعاون سے صوبہ صلاح الدین کے علاقے المطیبیجہ کے اندر ہونیوالے ایک کامیاب آپریشن کے دوران 8 خطرناکترین مفرور دہشتگردوں کو گرفتار لیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ عرب ای مجلے المعلومہ کے مطابق عراقی سرکاری افواج میں شامل عوامی مزاحمتی فورس حشد الشعبی نے شمالی صوبے صلاح الدین سے 8 خطرناک ترین دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ دیالی میں موجود حشد الشعبی کے ایک ذیلی بریگیڈ نے مقامی پولیس کے تعاون سے صوبہ صلاح الدین کے علاقے المطیبیجہ کے اندر ہونے والے ایک کامیاب آپریشن کے دوران 8 خطرناکترین مفرور دہشتگردوں کو گرفتار لیا ہے۔

شمالی علاقہ جات کے لئے حشد الشعبی کے نمائندے سید صادق الحسینی نے اس حوالے سے میڈیا کو بتایا کہ المطیبیجہ نامی علاقے کے شدید دشوار گذار ہونے اور دہشتگردوں کی جانب سے جابجا دھماکہ خیز مواد نصب کئے جانے کے باعث یہ آپریشن انتہائی حساس اور خطرناک تھا۔ انہوں نے اس آپریشن کے دوران کسی مجاہد کے کوئی نقصان نہ پہنچنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ گرفتار کئے گئے مفرور دہشتگرد انتہائی خطرناک اور عراقی عوام و سکیورٹی فورسز کے خلاف جرائم کے کئی ایک سلسلوں میں انتہائی مطلوب تھے۔ واضح رہے کہ صوبہ دیالی اور صلاح الدین کے درمیان واقع المطیبیجہ نامی انتہائی دشوار گذار علاقہ داعشی دہشتگردوں کے لئے محفوظ پناگاہوں کے حوالے سے انتہائی اہم ہے۔


خبر کا کوڈ: 871211

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/871211/عراق-حشد-الشعبی-کے-ہاتھوں-8-خطرناکترین-مفرور-دہشتگرد-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org