0
Saturday 27 Jun 2020 17:57

سابق امیر جماعتِ اسلامی منور حسن کراچی میں سپردِ خاک

سابق امیر جماعتِ اسلامی منور حسن کراچی میں سپردِ خاک
اسلام ٹائمز۔ جماعتِ اسلامی پاکستان کے سابق امیر سید منور حسن کی نمازِ جنازہ ناظم آباد کراچی کے عیدگاہ گراؤنڈ میں ادا کی گئی، جس کے بعد انہیں سخی حسن قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔ سابق امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان سید منور حسن کی نمازِ جنازہ موجودہ امیرِ جماعتِ اسلامی سینیٹر سراج الحق نے پڑھائی۔ سید منور حسن کی نمازِ جنازہ میں مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں کے علاوہ جماعتِ اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ، پروفیسر ابراہیم، معراج الہدیٰ صدیقی، حافظ نعیم الرحمٰن اور سید عبدالرشید سمیت ہزاروں افراد موجود تھے، جنہوں نے اپنے محبوب رہنما کی میت کو کندھا دیا۔

منور حسن کا جسدِ خاکی نمازِ جنازہ کی ادائیگی کے بعد آخری آرام گاہ سخی حسن قبرستان کی جانب لے جایا گیا۔ سید منور حسن کی میت کے ساتھ ایمبولینس میں امیرِ جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق، نائب امیرِ جماعت ِاسلامی ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی، امیرِ جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن، رکنِ سندھ اسمبلی سید عبدالرشید، سیدمنور حسن کے صاحبزادے طلحہٰ حسن اور داماد بھی موجود تھے۔ واضح رہے کہ جماعتِ اسلامی پاکستان کے سابق امیر سید منور حسن گزشتہ روز کراچی میں انتقال کر گئے تھے، وہ طویل عرصے سے علیل اور مقامی اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔
خبر کا کوڈ : 871225
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش