QR CodeQR Code

لاہور، منصورہ میں سید منور حسن کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کر دی گئی

27 Jun 2020 19:13

نماز جنازہ جماعت اسلامی کے نائب امیر حافظ محمد ادریس نے پڑھائی۔ غائبانہ نماز جنازہ میں جماعت اسلامی کے اراکین سمیت لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ نماز جنازہ میں نائب امیر فرید احمد پراچہ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی اظہر اقبال حسن، سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی قیصر شریف، امیر لاہور ذکر اللہ مجاہد، علامہ زبیر احمد ظہیر، علامہ سرفراز احمد اعوان نے شرکت کی۔


اسلام ٹائمز۔ سابق امیر جماعت اسلامی سید منور حسن کی غائبانہ نماز جنازہ جامعہ مسجد منصورہ لاہور میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ جماعت اسلامی کے نائب امیر حافظ محمد ادریس نے پڑھائی۔ غائبانہ نماز جنازہ میں جماعت اسلامی کے اراکین سمیت لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ نماز جنازہ میں نائب امیر فرید احمد پراچہ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی اظہر اقبال حسن، سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی قیصر شریف، امیر لاہور ذکر اللہ مجاہد، علامہ زبیر احمد ظہیر، علامہ سرفراز احمد اعوان نے شرکت کی۔ سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پنجاب بلال قدرت بٹ، نائب امیر جماعت اسلامی لاہور ضیا الدین انصاری، سیکرٹری جنرل لاہور انجینئر اخلاق احمد، امیر پی پی 160 احمد سلمان بلوچ، سابق امیر پنجاب میاں مقصود احمد، ٹکٹ ہولڈر وقار ندیم وڑائچ، چودھری فرحان شوکت ہنجرا، سابق ایم پی اے چودھری شوکت علی سمیت لاہور کے ذمہ داران اور کارکنان کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر سید منور حسن کی جماعت اور پاکستان کیلئے خدمات پر مرحوم کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 871229

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/871229/لاہور-منصورہ-میں-سید-منور-حسن-کی-غائبانہ-نماز-جنازہ-ادا-کر-دی-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org