QR CodeQR Code

کراچی میں پی ٹی آئی کے دو ارکان اسمبلی آمنے سامنے، اسلم خان نے عباس جعفری پر مقدمہ کردیا

27 Jun 2020 19:52

ایف آئی آر کے متن کے مطابق عباس جعفری نے اسلم خان سے 2018ء کی الیکشن مہم کے لئے رقم لی تھی، تاہم دو سال قبل دیئے جانے والا چیک تاحال کیش نہیں ہوسکا، جس کے بعد محمد اسلم خان نے تھانہ بوٹ بیسن میں چیک باؤنس ہونے کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کرا دیا۔

اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی محمد اسلم خان نے اپنی ہی جماعت کے رکن صوبائی اسمبلی عباس جعفری کے خلاف ایف آر درج کرا دی۔ کراچی میں این اے 254 ڈسٹرک سینٹرل 2 سے منتخب ہونے والے ممبر قومی اسمبلی محمد اسلم خان نے اپنے ہی حلقے اور اپنی ہی جماعت کے ممبر صوبائی اسمبلی عباس جعفری کے خلاف مقدمہ درج کرایا۔ عباس جعفری ضلع وسطی کی صوبائی اسمبلی کے سیٹ پی ایس 125 سے رکن صوبائی سمبلی منتخب ہو ئے تھے اور وہ پاکستان کے معروف ماڈل بھی ہیں۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق عباس جعفری نے اسلم خان سے 2018ء کی الیکشن مہم کے لئے رقم لی تھی، تاہم دو سال قبل دیئے جانے والا چیک تاحال کیش نہیں ہوسکا، جس کے بعد محمد اسلم خان نے تھانہ بوٹ بیسن میں چیک باؤنس ہونے کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کرا دیا۔

خبر کا کوڈ: 871233

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/871233/کراچی-میں-پی-ٹی-ا-ئی-کے-دو-ارکان-اسمبلی-ا-منے-سامنے-اسلم-خان-نے-عباس-جعفری-پر-مقدمہ-کردیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org