0
Saturday 27 Jun 2020 20:13

لوڈشیڈنگ، کے الیکٹرک گورنر سندھ سے وعدہ بھی پورا نہ کرسکی

لوڈشیڈنگ، کے الیکٹرک گورنر سندھ سے وعدہ بھی پورا نہ کرسکی
اسلام ٹائمز۔ کے اليکٹرک کے سی ای او نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کو 24 گھنٹوں ميں لوڈشيڈنگ ميں کمی کی يقين دہانی کرائی تاہم ادارہ اپنا یہ وعدہ بھی پورا نہ کرسکے، بجلی کی طویل بندش سے عدالتيں اور صنعتيں بھی متاثر ہوگئیں۔ گورنر ہاؤس کراچی ميں عمران اسماعيل سے کے اليکٹرک کے سی ای او مونس عبداللہ علوی نے گزشتہ روز ملاقات کی تھی، جس ميں چیف ایگزیکٹو آفیسر کے الیکٹرک نے 24 گھنٹوں ميں لوڈشيڈنگ میں کمی کی یقین دہانی کرائی تھی، مگر یہ وعدہ بھی وفا نہ کرسکے۔ کراچی کے رہائشی علاقوں ميں عوام تاحال لوڈشيڈنگ کا عذاب جھیل رہے ہیں، سٹی کورٹ بھی لوڈشیڈنگ سے نہ بچ سکی، سائلين اور عملہ سٹی کورٹ کی راہ داری ميں گھومتا رہا۔

ادھر صنعتکار بھی بدترين لوڈشيڈنگ پر بپھر گئے۔ ان کا کہنا ہے کہ انڈسٹریل زونز میں 8 گھنٹے کی طویل لوڈشیڈنگ شروع کردی گئی، پہلے ہی لاک ڈاؤن کی وجہ سے معاشی سرگرمیاں 50 فیصد منجمد ہيں۔ کراچی کے گرمی بڑھتے ہی کے الیکٹرک نے مختلف علاقوں میں 3 سے 10 گھنٹے تک اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ شروع کردی تھی، کبھی مینٹی ننس اور کبھی فرنس آئل و گیس کی قلت کا بہانہ بنایا گیا۔
خبر کا کوڈ : 871235
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش