QR CodeQR Code

بزرگ عالم دین علامہ غلام قمبر کریمی کے انتقال پر علامہ ناصر عباس جعفری کا اظہار تعزیت

27 Jun 2020 20:41

اپنے تعزیتی پیغام میں ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ نے کہا کہ حجۃ الاسلام علامہ غلام قمبر کریمی انتہائی شفیق اور باعمل عالم دین تھے، سرزمین اولیاء سندھ میں دینی علوم کی ترویج اور مکتب آل محمدؑ کے پرچار کیلئے انہوں نے اپنی حیات صرف کر دی۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے سندھ کے بزرگ عالم دین، جامعہ مدارس امامیہ پاکستان کے سابق صدر، مدرسہ خاتم النبیین بھٹ شاہ کے مؤسس و پرنسپل علامہ غلام قمبر کریمی کی رحلت پر دلی افسوس اور رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ حجۃ الاسلام علامہ غلام قمبر کریمی انتہائی شفیق اور باعمل عالم دین تھے، سرزمین اولیاء سندھ میں دینی علوم کی ترویج اور مکتب آل محمدؑ کے پرچار کیلئے انہوں نے اپنی حیات صرف کر دی۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ان کے انتقال کو مکتب تشیع کا بڑا نقصان قرار دیا ہے۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ مرحوم کی دینی و علمی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے مرحوم علامہ غلام قمبر کریمی کی مغفرت کی دعا کرتے ہوئے تمام پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 871239

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/871239/بزرگ-عالم-دین-علامہ-غلام-قمبر-کریمی-کے-انتقال-پر-ناصر-عباس-جعفری-کا-اظہار-تعزیت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org