0
Saturday 27 Jun 2020 20:42

کراچی، 100 سے زائد افراد کے قتل میں ملوث ایم کیو ایم لندن کا ٹارگٹ کلر گرفتار

کراچی، 100 سے زائد افراد کے قتل میں ملوث ایم کیو ایم لندن کا ٹارگٹ کلر گرفتار
اسلام ٹائمز۔ اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) نے کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم لندن کے ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا، ملزم شکیل شہر کراچی میں قتل کی سو سے زائد وارداتوں میں ملوث ہے۔ ایس آئی یو کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں کارروائی کے دوران ایم کیو ایم لندن کا ٹارگٹ کلر گرفتار ہوا، ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ شکیل نامی ملزم شہر میں قتل کی سو سے زائد وارداتوں میں ملوث ہے۔ اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کے مطابق ملزم شکیل ایم کیو ایم لندن کے ڈیتھ اسکواڈ کا سرگرم کارکن ہے، ملزم کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ مع ایمونیشن اور دستی بم برآمد کیا گیا۔ واضح رہے کہ قبل ازیں سندھ رینجرز نے 3 ملزمان وسیع اللہ، محمد فاضل اور محمد رضوان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے دستی بم اور اسلحہ برآمد کیا تھا، تینوں ملزمان کا تعلق بھی ایم کیو ایم لندن سے تھا اور ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے اعتراف کیا کہ ہے کہ ان کا تعلق ایم کیو ایم لندن وجیہ کی ٹیم سے ہے، جو کہ ایم کیو ایم لندن سے احکامات وصول کرکے کراچی میں دہشتگردی کا منصوبہ بنا رہا تھا۔
خبر کا کوڈ : 871240
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش