QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا میں ایک اور ڈاکٹر کورونا سے زندگی کی بازی ہار گیا

27 Jun 2020 20:45

مانسہرہ سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر نصیر حیدر غازی کورونا سے وفات پاگئے ہیں، ڈاکٹر نصیر غازی حیدر ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد کے آئی سی یو وارڈ میں زیر علاج تھے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں ایک اور ڈاکٹر کورونا سے زندگی کی بازی ہار گیا جس کے بعد صوبے میں اس وائرس سے جاں بحق ڈاکٹروں کی تعداد بڑھ کر 12 ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مانسہرہ سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر نصیر حیدر غازی کورونا سے وفات پاگئے ہیں، ڈاکٹر نصیر غازی حیدر ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد کے آئی سی یو وارڈ میں زیر علاج تھے، حالت تشویشناک ہونے پر جانبر نہ ہوسکے۔ محکمہ صحت خیبر پختونخوا کے مطابق صوبے میں کورونا سے جاں بحق ڈاکٹروں کی تعداد بڑھ کر 12 ہوگئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 871241

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/871241/خیبر-پختونخوا-میں-ایک-اور-ڈاکٹر-کورونا-سے-زندگی-کی-بازی-ہار-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org