0
Saturday 27 Jun 2020 21:02

بھارت میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ 18552 معاملے درج

بھارت میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ 18552 معاملے درج
اسلام ٹائمز۔ بھارت میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ 19) کے انفیکشن کے سب سے زیادہ 18552 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں، جس سے متاثرین کی تعداد 5.08 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ صحت و خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق متاثرہ افراد کی کل تعداد بڑھ کر 508953 ہوگئی ہے جس میں کورونا وائرس کے انفیکشن کے 18552 نئے معاملے شامل ہیں، تاہم پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران اس بیماری کی وجہ سے 384 افراد فوت ہوچکی ہیں اگرچہ ایک دن پہلے کے مقابلے میں یہ تعداد 23 کم ہے۔ اس کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 15685 ہوگئی ہے۔

دوسری جانب اس بیماری سے نجات پانے والے افراد کی تعداد میں بھی اضافہ ہورہا ہے اور اسی عرصے میں 10244 مریض ٹھیک ہوگئے ہیں، جنہیں ملاکر کل 295881 مریضوں کو اسپتال سے چھوٹی دی جاچکی ہے۔ اس وقت ملک میں کورونا کے 197387 فعال معاملے ہیں۔ کورونا سے سب سے زیادہ متاثر مہاراشٹرا میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران انفیکشن کے 5024 درج کئے گئے ہیں اور 175 اموات ریکارڈ ہوئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ریاست میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 152765 اور مرنے والوں کی تعداد 7106 ہوگئی ہے۔ ریاست میں 79815 افراد متاثر ہوئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 871242
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش