QR CodeQR Code

حکومت نے عوام پر پٹرول بم گرا کر مزید مشکلات کا شکار کردیا، فیصلہ واپس لیا جائے، علامہ اقتدار نقوی 

27 Jun 2020 20:48

ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر اپنے ردعمل میں کہنا تھا کہ لاک ڈاون کی وجہ سے پریشان حال عوام کیلئے پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ مہنگائی کا طوفان لائے گا، حکمران عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے اقدامات کریں، عام آدمی کو خوشحال کرنا ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے کہا ہے کہ حکومت کا بنیادی کام عوام کیلئے آسانیاں پیدا کرنا ہوتا ہے مگر موجودہ حکومت نے عوام پر پٹرول بم گرا کر انہیں مزید مشکلات کا شکار کردیا ہے۔ گذشتہ تین ماہ سے جاری لاک ڈاون کی وجہ سے بیشمار لوگ بیروزگار ہوچکے ہیں، کاروبار تباہ اور معمولات زندگی ابتر ہوچکے ہیں، ایسی صورتحال میں ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی رعایا کو ہر ممکن سہولت اور آسانی مہیا کرے، مگر اچانک پٹرولیم کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ سے عام آدمی کی زندگی مزید مشکل ہوجائے گی۔ جب پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی گئی تو اس کا فائدہ بھی عام آدمی تک نہیں پہنچ سکا، اب جبکہ قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے تو اس سے مہنگائی کا ناختم ہونیوالا طوفان آئے گا۔ حکمرانوں کو چاہیے کہ وہ عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ضروری اقدامات کریں نہ کہ اپنی ناقص اور عوام دشمن پالیسیوں کی وجہ سے عوام کو سڑکوں پر آنے پر مجبور کریں۔ ملک کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنے اور ہمہ قسم بحرانوں سے نجات کیلئے عام آدمی کو خوشحال کرنا ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 871244

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/871244/حکومت-نے-عوام-پر-پٹرول-بم-گرا-کر-مزید-مشکلات-کا-شکار-کردیا-فیصلہ-واپس-لیا-جائے-علامہ-اقتدار-نقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org