QR CodeQR Code

مقبوضہ کشمیر کی ایک اور خاتون کورونا سے جاںبحق، اموات کی تعداد 93

27 Jun 2020 21:34

سکمز صورہ ہسپتال کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ پروفیسر فاروق جان نے خبر رساں ایجنسی جی این ایس کو بتایا کہ بٹینگو کھنہ بل کی خاتون ہائی بلڈ پریشر اور ذیابطیس کی مریضہ تھی۔ وہ آج صبح 11 بجے انتقال کرگئی۔


اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کے جنوبی  ضلع اننت ناگ کی ایک 45 سالہ خاتون، جس کا کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آیا تھا، سنیچر کو فوت ہوگئی۔ اس طرح جموں کشمیر میں مہلک کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 93 تک بڑھ گئی۔ سکمز صورہ ہسپتال کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ پروفیسر فاروق جان نے خبر رساں ایجنسی جی این ایس کو بتایا کہ بٹینگو کھنہ بل کی خاتون ہائی بلڈ پریشر اور ذیابطیس کی مریضہ تھی۔ وہ آج صبح 11 بجے انتقال کرگئی۔ مذکورہ خاتون سے کورونا ٹیسٹ کے لئے 25 جون کو نمونہ لیا گیا تھا جس کی رپورٹ 26 جون کو مثبت آگئی۔ اس سے قبل آج صبح شمالی کشمیر کے سوپور علاقے کی ایک 70 سالہ خاتون کورونا کی وجہ سے لقمہ اجل بن گئی۔ ابھی تک جموں کشمیر میں کورونا کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 93 ہوگئی ہے جن میں 82 اموات وادی کشمیر جبکہ 11 صوبہ جموں میں ہوئی ہیں۔ وادی میں سب سے زیادہ 22 اموات سرینگر میں ہوئیں جس کے بعد بارہمولہ، کولگام، شوپیان وغیرہ کا نمبر آتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 871247

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/871247/مقبوضہ-کشمیر-کی-ایک-اور-خاتون-کورونا-سے-جاںبحق-اموات-تعداد-93

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org