QR CodeQR Code

تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی کی اپنے ہی ایم پی اے کیخلاف ایف آئی آر درج

27 Jun 2020 21:01

2018ء کے عام انتخابات میں تحریک انصاف کے اسلم خان کراچی کے حلقہ این اے 254 عزیز آباد سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے، جب کہ شوبز سے تعلق رکھنے والے عباس جعفری نے کراچی کے پی ایس 125 سے منتخب ہوکر سندھ اسمبلی تک رسائی حاصل کی تھی۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے کراچی سے رکن قومی اسمبلی اسلم خان نے اپنی ہی جماعت کے رکن صوبائی اسمبلی عباس جعفری کے خلاف چیک باؤنس ہونے پر متعلقہ تھانے میں ایف آئی آر درج کرا دی ہے۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف کے کراچی کے علاقے عزیز آباد سے منتخب ہونے والے رکن قومی اسمبلی اسلم خان نے اپنی ہی جماعت سے تعلق رکھنے والے رکن سندھ اسمبلی عباس جعفری کے خلاف ایف آئی آر درج کرادی ہے۔ اسلم خان نے تھانہ بوٹ بیسن کراچی میں مقدمہ درج کراتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ ایم پی اے عباس جعفری کی الیکشن مہم میں پیسے خرچ کئے تھے جو ابھی تک واپس نہیں کئے گئے، ایم پی اے نے چیک دیا جو باؤنس ہوگیا۔

واضح رہے کہ 2018ء کے عام انتخابات میں تحریک انصاف کے اسلم خان کراچی کے حلقہ این اے 254 عزیز آباد سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے، جب کہ شوبز سے تعلق رکھنے والے عباس جعفری نے کراچی کے پی ایس 125 سے منتخب ہوکر سندھ اسمبلی تک رسائی حاصل کی تھی۔


خبر کا کوڈ: 871250

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/871250/تحریک-انصاف-کے-رکن-قومی-اسمبلی-کی-اپنے-ہی-ایم-پی-اے-کیخلاف-ایف-آئی-آر-درج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org