QR CodeQR Code

پٹرولیم مصنوعات میں مہنگائی کے خلاف مسلم لیگ(ن) کا مظاہرہ، عمران خان سے استعفیٰ کا مطالبہ 

27 Jun 2020 21:04

مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے اپوزیشن کے ساتھ ساتھ غریب عوام کے ساتھ بھی مذاق کیا ہے، ایک دم پٹرول کی قیمت بڑھا کر مہنگائی کی چکی میں پسی عوام پر وار کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) نواز لور یوتھ ونگ کے زیراہتمام پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے کی قیادت ملک خالد بھٹہ نے کی۔ اس موقع پر سید قمر عباس زیدی، شیخ سلیم، رانا علی حسن، محبوب عالم خان، فیصل تنویر، بلال انصاری، ڈاکٹر شہریار، جمشید جمی، فیضان خان، افضل بٹ، آصف تنویر، حمزہ تنویر، سلمان قریشی، نعمان قریشی، صابر سمیجہ، شیراز بھٹہ و دیگر موجود تھے۔ اس موقع پر ملک خالد بھٹہ نے کہا موجودہ حکومت نے اپوزیشن کے ساتھ ساتھ غریب عوام کے ساتھ بھی مذاق کیا ہے، ایک دم پٹرول کی قیمت بڑھا کر مہنگائی کی چکی میں پسی عوام پر وار کیا ہے۔ انہوں نے کہا حکومت بالکل بے بس اور بے اختیار ہو چکی ہے، پٹرول مافیا جیت چکا ہے اب حکومت کا گھر جانا ہی بنتا ہے، پٹرول کی قیمتیں بڑھنے سے مہنگائی کا طوفان آئے گا اور عوام سڑکوں پر ہوگی۔ وزیراعظم کو چاہیے کہ وہ اپنا استعفیٰ قوم کے سامنے پیش کردیں ورنہ عوام خود حکومت گرا دے گی۔


خبر کا کوڈ: 871252

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/871252/پٹرولیم-مصنوعات-میں-مہنگائی-کے-خلاف-مسلم-لیگ-ن-کا-مظاہرہ-عمران-خان-سے-استعفی-مطالبہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org