0
Saturday 27 Jun 2020 21:34

ریاستی ادارے مافیاز کی بجائے اپوزیشن کے پیچھے لگا دیا گیا ہے، رانا ثنا اللہ

ریاستی ادارے مافیاز کی بجائے اپوزیشن کے پیچھے لگا دیا گیا ہے، رانا ثنا اللہ
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں اضافہ تاریخ کی سب سے بڑی ڈکیتی ہے۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ اسد عمر نے کہا کہ ہم نے ڈالر کو آزاد کرایا، ڈالرز کو کس مافیا نے خرید کر اربوں روپے کمائے، ادویات کی قیمتوں پر کوئی ایکشن نہیں لیا گیا، آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا حکومت کو احساس ہی نہیں ہوا، پیٹرول کی قیمت میں اضافہ تاریخ کی سب سے بڑی ڈکیتی ہے، پیرول سستا ہوا تو حکومت کو بلیک میل کرکے ذخیرہ کیاگیا، مافیا نے قیمتیں کم ہونے پر تیل ذخیرہ کرکے سپلائی روک لی اور تیل کی قیمتوں میں اضافے سے اربوں کا فائدہ اٹھایا۔

رہنما (ن) لیگ کا کہنا تھا کہ حکومت انتقام میں انتہا پر چلی جاتی ہے، ایف آئی اے اور آئی بی وزارت داخلہ کے ماتحت ہیں، اربوں کی ڈکیتی ہو رہی ہے، یہ ادارے کیا کام کر رہے ہیں، مافیاز کے خلاف کون کارروائیاں کررہا ہے؟ جن کو مافیا کے پیچھے لگانا تھا ان کو اپوزیشن کے تعاقب میں لگا دیا، یہ ادارے مافیا کی معلومات اکھٹی نہیں کرتے، اپوزیشن کے پیچھے پھرتے ہیں، ہمیں یہ معلوم نہیں ہو رہا کہ یہ خود مافیا ہیں یا مافیا ان کے اندر ہے، پیٹرول مافیا نے جو کل ڈکیتی کی ہے اس پر عوام کو بےوقوف بنانے کے لیے ایک کمیشن بنا دیں۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پی آئی اے کی رپورٹ جو وزیر نے پیش کی وہ ابتدائی رپورٹ ہے ،مرحوم پائلٹ کو جس طرح ذمہ دار ٹھہرایا گیا وہ انتہائی نامناسب ہے، وفاقی وزیر نے خود ہی پی آئی اے کو دنیا کے سامنے بدنام کر دیا صرف اس لیے کہ (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کو بدنام کیا جا سکے،اب دنیا کے سامنے پی آئی اے بالکل ختم ہو چکا ہے۔
خبر کا کوڈ : 871258
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش