QR CodeQR Code

بھارتی سپریم کورٹ میں میاں عبدالقیوم کی گرفتاری کا معاملہ

27 Jun 2020 21:46

جسٹس سنجے کشن اور جسٹس بی آر گاویا پر مشتمل عدالت عظمٰی کے ڈویڑن بینچ نے اس سلسلے میں جموں و کشمیر کی انتظامیہ کے نام نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیا۔


اسلام ٹائمز۔ بھارت کے سپریم کورٹ نے جموں کشمیر حکومت سے اس درخواست کے سلسلے میں جواب طلب کیا جس میں کشمیر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر میاں عبدالقیوم کی گرفتاری کو چیلنج کیا گیا ہے۔ خیال رہے میاں قیوم اگست 2019ء سے نام نہاد پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت ایام اسیری کاٹ رہے ہیں۔ جسٹس سنجے کشن اور جسٹس بی آر گاویا پر مشتمل عدالت عظمٰی کے ڈویڑن بینچ نے اس سلسلے میں جموں و کشمیر کی انتظامیہ کے نام نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیا۔ سینئر وکلاء ایڈوکیٹ دشیانت داوے اور ایڈوکیٹ ویرندر گرور، جو میاں قیوم کی پیروی کررہے ہیں، کے مطابق انہوں نے جموں کشمیر کی عدالت عالیہ کے اْس آرڈر کو عدالت عظمٰی میں چیلنج کیا ہے جس میں سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار میاں قیوم کی گرفتاری برقرار رکھی گئی ہے۔ عدالت عظمٰی نے یہ بھی ہدایت جاری کی کہ میاں قیوم کو تہار جیل دہلی میں کم از کم کچھ ضروریات زندگی فراہم کی جائیں۔


خبر کا کوڈ: 871260

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/871260/بھارتی-سپریم-کورٹ-میں-میاں-عبدالقیوم-کی-گرفتاری-کا-معاملہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org