QR CodeQR Code

نیویارک میں بینک ڈکیتی کے دو ملزمان پاکستان سے گرفتار

27 Jun 2020 22:02

ڈائریکٹر ایف آئی اے کے مطابق ملزموں کو لاہور سے واردات کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، 31 سالہ وقار گھمن نیو یارک میں ٹرک ڈرائیور تھا، جبکہ 35سالہ محسن ضمیر آئی ٹی اسپیشلسٹ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیاتی ادارے (ایف آئی اے) سائبر کرائم ونگ لاہور نے کارروائی کرتے ہوئے امریکہ کو مطلوب 2 ملزمان گرفتار کرلیے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے کے مطابق دونوں ملزمان نے نیویارک کے ایک بینک میں مسلح ڈکیتی کی تھی۔ امریکی خفیہ ادارے ایف بی آئی نے دونوں ملزموں کی گرفتار ی پر30 ہزار ڈالر انعام مقرر کررکھا تھا۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے کے مطابق ملزموں کو لاہور سے واردات کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، 31 سالہ وقار گھمن نیو یارک میں ٹرک ڈرائیور تھا، جبکہ 35سالہ محسن ضمیر آئی ٹی اسپیشلسٹ ہے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے کے مطابق دونوں ملزمان کو لاہور میں ایک بینک میں جعلسازی کرتے ہوئے پکڑ اگیا۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل ایف آئی اے سائبر کرائم راوالپنڈی نے مفت پتنگوں کا لالچ دیکر معصوم بچوں کے ساتھ زیادتی کرنے اور اس کی ویڈیوز بنانے والا شخص گرفتار کر لیا تھا۔ ایف آئی اے حکام نے کہا تھا کہ انہیں اطلاع ملی تھی کہ راولپنڈی کے علاقے دھمیال میں ایک گروہ بچوں کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز بنا کر ان کو بلیک میل کر کے ان کے ساتھ زیادتی کرتا تھا، جس پر ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے قیصر عرف فیصل بھٹی نامی شخص کو گرفتار کر لیا تھا۔ ایف آئی اے ذرائع کا کہنا تھاکہ اس نیٹ ورک میں دیگر ملزمان بھی شامل ہیں، جنہیں یہ بیرون ممالک میں ویڈیوز بھجواتا ہے جو پورنوگرافی میں استعمال ہوتی ہیں۔ ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ یہ شخص زیادتی کا نشانہ بنا کر ویڈیو میں استعمال ہونے والے بچوں کے ذریعے مزید بچوں کو ہراساں کر کے ان کو بھی اس دھندے میں ملوث کرتا تھا اور ان کے ساتھ بھی یہی سلوک کرتا تھا۔
 


خبر کا کوڈ: 871263

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/871263/نیویارک-میں-بینک-ڈکیتی-کے-دو-ملزمان-پاکستان-سے-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org