QR CodeQR Code

گلگت بلتستان کے عام انتخابات 18 اگست کو ہونگے

28 Jun 2020 00:07

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جی بی قانون ساز اسمبلی کے الیکشن کیلئے 18 اگست کو پولنگ ڈے کے طور پر منطوری دیدی۔ الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کیجانب سے صدر مملکت کو سمری بھیجی گئی تھی، جسکی منظوری دیدی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے عام انتخابات 18 اگست کو ہوں گے، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جی بی قانون ساز اسمبلی کے الیکشن کیلئے 18 اگست کو پولنگ ڈے کے طور پر منطوری دیدی۔ الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کی جانب سے صدر مملکت کو سمری بھیجی گئی تھی، جس کی منظوری دیدی گئی ہے۔ یاد رہے کہ صوبائی حکومت مدت پوری ہونے کے بعد 24 جون کو تحلیل ہوگئی تھی۔ اسمبلی کی مدت ختم ہونے کے بعد 60 دن کے اندر عام انتخابات ہونا ضروری ہیں۔ 18 اگست کو جی بی اسمبلی کی 24 سیٹوں کیلئے انتخابات ہوں گے۔


خبر کا کوڈ: 871274

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/871274/گلگت-بلتستان-کے-عام-انتخابات-18-اگست-کو-ہونگے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org