QR CodeQR Code

کراچی سٹاک ایکسچینج پر حملہ بھارت کی کارستانی ہے، اعجاز ہاشمی

29 Jun 2020 18:08

جے یو پی کے مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ ہندوستان کو پاکستان میں امن اور ترقی برداشت نہیں ہو رہی، سکیورٹی فورسز کی محنت اور عوام کے تعاون سے کراچی میں امن و امان بہتر ہوا۔ بھارتی ایجنسی را کی ایجنٹ ایم کیو ایم کا کباڑہ ہوا، کراچی میں دہشت گردی کا بانی الطاف حسین اب منہ چھپاتا پھر رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی صدر اور نائب صدر متحدہ مجلس عمل پیر اعجاز احمد ہاشمی نے کراچی اسٹاک ایکسچینج میں دہشتگردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے پاکستان کی دشمن قوت بھارت کی سازش قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ ہندوستان کو پاکستان میں امن اور ترقی برداشت نہیں ہو رہی، سکیورٹی فورسز کی محنت اور عوام کے تعاون سے کراچی میں امن و امان بہتر ہوا۔ بھارتی ایجنسی را کی ایجنٹ ایم کیو ایم کا کباڑہ ہوا، کراچی میں دہشت گردی کا بانی الطاف حسین اب منہ چھپاتا پھر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس شکست پر پریشان بھارتی لابی نے کراچی سٹاک ایکسچینج پر حملہ کروایا ہے۔  لاہور میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے پیر اعجاز ہاشمی نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے کراچی کسی بھی بڑے نقصان سے محفوظ رہا ہے۔ عوام نے دہشت گردوں کو پہلے بھی شکست دی ،ان شاءاللہ آئندہ بھی قوم فوج کے شانہ بشانہ دہشت گردی کا خاتمہ کرے گی۔


خبر کا کوڈ: 871281

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/871281/کراچی-سٹاک-ایکسچینج-پر-حملہ-بھارت-کی-کارستانی-ہے-اعجاز-ہاشمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org