QR CodeQR Code

شیعہ علماء کونسل لاہور کے وفد کی امام بارگاہ گلستانِ محمد آمد

28 Jun 2020 09:40

گل محمد مرزا کا اس موقع پر کہنا تھا کہ علامہ طالب جوہری، آغا الطاف حسین کی اچانک جدائی نے محبان اہلبیت کے گھروں میں شدید غم اور رقت کی فضا طاری کر دی ہے۔ علمی و فکری شخصیات کے جانے سے جو خلا پیدا ہوا ہے، کریم مالک اسے اپنے کرم اور فضل سے پورا فرماتے ہوئے مرحومین کو قرب معصومین اور شفاعت محمد ﷺ و آل محمد ﷺ نصیب فرمائیں۔


اسلام ٹائمز۔ امام بارگاہ گلستان محمد ؐ لاہور کے متولی گل محمد مرزا کی رہائشگاہ پر شیعہ علماء کونسل کے وفد کی آمد۔ ممتاز اور جید عالم دین علامہ طالب جوہری اور خطیب اہلبیت آغا الطاف حسین کے سانحہ ارتحال پر فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی۔ علماء کے وفد نے ملک بھر کے تمام مکاتب فکر میں احترام کی نظر سے دیکھے جانیوالی معتدل شخصیات کے انتقال کو ملت اسلامیہ کا ناقابل تلافی نقصان قرار دیا۔ وفد میں شامل حافظ کاظم رضا نقوی، سید جعفر علی شاہ، قاسم علی قاسمی، سید مزمل حسین، چودھری صغیر حسین ورک و دیگر نے اکابر شخصیات کی وفات پر گہرے دکھ اور رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے دعائے بلندی درجات کی اور پسماندگان کیلئے صبرِ جمیل کی خصوصی دعائیں کی گئیں۔ گل محمد مرزا کا اس موقع پر کہنا تھا کہ علامہ طالب جوہری، آغا الطاف حسین کی اچانک جدائی نے محبان اہلبیت کے گھروں میں شدید غم اور رقت کی فضا طاری کر دی ہے۔ علمی و فکری شخصیات کے جانے سے جو خلا پیدا ہوا ہے، کریم مالک اسے اپنے کرم اور فضل سے پورا فرماتے ہوئے مرحومین کو قرب معصومین اور شفاعت محمد ﷺ و آل محمد ﷺ نصیب فرمائیں۔


خبر کا کوڈ: 871282

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/871282/شیعہ-علماء-کونسل-لاہور-کے-وفد-کی-امام-بارگاہ-گلستان-محمد-آمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org