0
Sunday 28 Jun 2020 09:47

منور حسن کی سیاسی اور مذہبی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا، جاوید قصوری

منور حسن کی سیاسی اور مذہبی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا، جاوید قصوری
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی صوبہ وسطی پنجاب و صدر ملی یکجہتی کونسل پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ ان کی لازوال سیاسی اور مذہبی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا، وہ اپنی نرم مزاجی، تحمل اور بردباری کے باعث پاکستان کے تمام حلقوں میں اعلیٰ مقام رکھتے تھے۔ جاوید قصوری کا کہنا تھا کہ منور حسن نے اپنی پوری زندگی اقامت دین کی جدوجہد میں گزاری، آج ملک و قوم اصول پسند شخصیت سے محروم ہو گئے ہیں، پاکستان اور اسلام کیلئے ان کا کردار ہمیشہ غیر متزلزل رہا۔
 
انہوں نے کہا کہ منورحسن کی رحلت سے جماعت اسلامی ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کی اسلامی تحریکات بھی مدبر قائد سے محروم ہوگئی ہیں۔ دریں اثنا محمد جاوید قصوری نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ انتہائی قابل مذمت ہے۔ پٹرولیم کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات ابھی پوری طرح قوم کو ملے بھی نہیں تھے کہ حکمرانوں نے ایک اور یو ٹرن لے لیا ہے۔ ہوشربا اضافے سے مہنگائی کا طوفان آئے گا، تحریک انصاف اور اس کے حواریوں نے قوم کو بہت مایوس کیا ہے، اس اضافے کو فی الفور واپس لیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 871284
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش