QR CodeQR Code

پی ٹی ایم نے مذاکرات کی حکومتی پیشکش قبول کر لی

28 Jun 2020 10:01

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران پی ٹی ایم کے سربراہ منظور پشتین کا کہنا تھا کہ مذاکرات سے قبل حکومت اعتماد کی کمی کو پورا کرنے کیلئے لازمی اقدامات اٹھائے۔


اسلام ٹائمز۔ پشتون تحفظ موومنٹ حکومت کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش پر آمادہ ہو گئی، تاہم پی ٹی ایم کے رہنمائوں نے اپنے تحفظات کا اظہار اور اپنے مطالبات پر قائم رہتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ حکام کو اپنے خلوص اور سنجیدگی کا مظاہرہ کرنے کیلئے پہلے اعتماد سازی کے اقدامات کرنے چاہئیں۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران پی ٹی ایم کے سربراہ منظور پشتین کا کہنا تھا کہ مذاکرات سے قبل حکومت اعتماد کی کمی کو پورا کرنے کیلئے لازمی اقدامات اٹھائے، منظور پشتین کے ہمراہ پی ٹی ایم کے حمایت یافتہ اراکین قومی اسمبلی محسن داوڑ اور علی وزیر بھی موجود تھے۔ منظور پشتین نے پی ٹی ایم کارکنوں کے خلاف درج کی گئی مختلف ایف آئی آر کا ذکر کیا۔ جس سے متعلق انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس سے مختلف لوگوں کو سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا گیا ہے، پی ٹی ایم چمن سے سوات تک پشتونوں کو درپیش تمام مشکلات میں سیاہ و سفید کی تفصیل بتانے کو تیار ہیں، آزادی اظہار اور اظہار رائے آئینی حقوق ہیں جنہیں چھینا نہیں جا سکتا، لہٰذا اگر زیادتی ہوئی تو احتجاج ہو گا۔


خبر کا کوڈ: 871286

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/871286/پی-ٹی-ایم-نے-مذاکرات-کی-حکومتی-پیشکش-قبول-کر-لی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org