0
Sunday 28 Jun 2020 10:12

مینگل کا وزیراعظم کے عشایئے میں شرکت سے انکار

مینگل کا وزیراعظم کے عشایئے میں شرکت سے انکار
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان نیشنل پارٹی نے وزیراعظم کے عشائیے میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا، اختر مینگل کا کہنا ہے کہ بی این پی جب حکومت کا حصہ اور اتحادی ہی نہیں رہی تو پھر عشائیے میں شرکت نہیں کر سکتے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اتحادی جماعتوں کو آج عشائیے پر مدعو کیا ہے۔ دوسری جانب حکومت نے بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کے 6 نکاتی ایجنڈے پر عمل درآمد شروع کر دیا۔وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزارتوں میں بلوچستان کے 6 فیصد ملازمت کوٹہ پر عمل درآمد کی ہدایت کر دی، وزیراعظم کی 6 فیصد کوٹہ پر عمل درآمد کی ہدایت وفاقی وزارتوں اور محکموں تک پہنچا دی گئی ہے۔ وزیراعظم نے کوٹہ کو یقینی بنانے کیلئے ایک ماہ میں خالی آسامیوں کا ریکارڈ مہیا کرنے کی ہدایت کی ہے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم آفس کی جانب سے اختر مینگل اور جہانزیب جمالدینی کو عشایئے میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی، لیکن سربراہ بی این پی سردرا اختر مینگل نے وزیراعظم کے عشایئے میں شرکت سے انکار کر دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سردار اختر مینگل اپنے والد کے چیک اپ کے سلسلے میں کراچی میں موجود ہیں۔ 
خبر کا کوڈ : 871290
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش