QR CodeQR Code

میری ٹیم نے سب سے پہلے اسمارٹ لاک ڈاؤن متعارف کروایا، عمران خان

28 Jun 2020 10:31

وزیراعظم نے ٹوئٹر پر بلوم برگ میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے حوالے سے شائع آرٹیکل شیئر کرتے ہوئے کہا کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن اختیار کرنے والوں میں میری ٹیم سرفہرست ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میری ٹیم نے سب سے پہلے اسمارٹ لاک ڈاؤن متعارف کروایا۔ عمران خان نے کہا ہے کہ فخر ہے میری ٹیم نے کورونا بحران میں میری مدد کی۔ وزیراعظم نے ٹوئٹر پر بلوم برگ میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے حوالے سے شائع آرٹیکل شیئر کرتے ہوئے کہا کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن اختیار کرنے والوں میں میری ٹیم سرفہرست ہے۔ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں عمران خان کا کہنا تھا کہ انہیں فخر ہے کہ ٹیم نے کورونا بحران میں ان کی مدد کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ انشاءاللہ ایس او پیز پر عمل جاری رکھا تو بحران سے نکل آئیں گے۔


خبر کا کوڈ: 871294

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/871294/میری-ٹیم-نے-سب-سے-پہلے-اسمارٹ-لاک-ڈاؤن-متعارف-کروایا-عمران-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org