0
Sunday 28 Jun 2020 11:18

پی ٹی آئی گلگت بلتستان کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری تقی اخونزادہ کرونا وائرس کا شکار

پی ٹی آئی گلگت بلتستان کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری تقی اخونزادہ کرونا وائرس کا شکار
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف گلگت بلتستان کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری تقی اخونزادہ کرونا وائرس کا شکار ہو گئے۔ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران علامات ظاہر ہونے پر انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا تھا۔ گزشتہ روز ٹیسٹ کروانے پر رزلٹ مثبت آیا۔ دوسری جانب گلگت بلتستان میں کرونا وائرس کے مجموعی متاثرین کی تعداد 1423 ہوگئی۔ ہفتہ کے روز 17 نئے کیسز سامنے آئے تھے جبکہ 39 افراد صحت یاب ہوگئے۔ کرونا ایک مریض جاں بحق ہوگیا جس کے بعد صوبے میں اموات کی تعداد 24 ہو گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 871304
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش