QR CodeQR Code

کرپٹ عناصر ملک و قوم کے مجرم ہیں، عثمان بزدار

28 Jun 2020 11:32

لاہور سے جاری کیے گئے ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں صرف اپنی کرپشن بچانے کا ایجنڈا لے کر چل رہی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ملک کی بنیادوں کو کھوکھلا کرنے والے عناصر کو حساب دینا پڑے گا۔ لاہور سے جاری کیے گئے ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں صرف اپنی کرپشن بچانے کا ایجنڈا لے کر چل رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کے ادوار میں بے حساب کرپشن کو قوم ابھی تک نہیں بھولی، کرپٹ عناصر ملک و قوم کے مجرم ہیں۔ سردار عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا کہ سابق دور میں قومی وسائل کی لوٹ مار کرنے والے احتساب سے خوف زدہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں موجودہ حکومت پاکستان کی تاریخ کی شفاف ترین حکومت ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ اپوزیشن جماعتوں نے کورونا وائرس کی وباء پر بھی ڈیڑھ انچ کی مسجد بنائی ہوئی ہے، وزیراعظم عمران خان نے کورونا سے نمٹنے کے لیے بروقت اجتماعی فیصلے کیے۔ عثمان بزدار کا یہ بھی کہنا ہے کہ انتہائی نازک مرحلے پر اپوزیشن جماعتوں کا منفی رویہ قابلِ افسوس بھی ہے اور قابل مذمت بھی۔


خبر کا کوڈ: 871306

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/871306/کرپٹ-عناصر-ملک-قوم-کے-مجرم-ہیں-عثمان-بزدار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org