0
Sunday 28 Jun 2020 12:14

حکومت آئینی مدت سے ایک منٹ بھی پہلے کہیں جانے والی نہیں، گورنر پنجاب

حکومت آئینی مدت سے ایک منٹ بھی پہلے کہیں جانے والی نہیں، گورنر پنجاب
اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں ا ے پی سی بلانا چاہتی ہیں تو شوق پورا کر لیں، حکومت آئینی مدت سے ایک منٹ بھی پہلے کہیں جانے والی نہیں۔ لاہور میں گورنر پنجاب چوہدری سرور ملاقات کے لیے آئے ہوئے پاک پرتگال ایسوسی ایشن اور تحریکِ کشمیر یورپ کے صدر محبوب احمد اور غلام غوث پر مشتمل وفد سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے پرتگال کے سفارت خانے اور ویزا سیکشن کی بحالی کا معاملہ وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کے سامنے اٹھانے کی یقین دہانی بھی کرائی۔ گورنر پنجاب چوہدری سرور نے اس موقع پر کہا کہ بیرونِ ممالک پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کے لیے ہنگامی اقدامات کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی پالیسیاں حکومت کے لیے نہیں خود ان کے لیے سیاسی خطرہ ہیں، ماضی کے حکمرانوں کی کر پشن کے نتائج قوم آج بھی بھگت رہی ہے۔ چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ حزبِ اختلاف کی جماعتوں کے ایک دوسرے سے رابطے ذاتی مفادات کے لیے ہیں۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وباء کے بحران کی وجہ سے پاکستان کو معاشی چیلنج کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے یہ بھی کہا کہ اوورسیز پاکستانی ملک و قوم کا سرمایہ ہیں، ان کے مسائل حل کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 871311
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش