0
Sunday 28 Jun 2020 12:21

وینٹلیٹرز کی پہلی کھیپ اس ہفتے این ڈی ایم اے کو دیدی جائے گی، فواد چوہدری

وینٹلیٹرز کی پہلی کھیپ اس ہفتے این ڈی ایم اے کو دیدی جائے گی، فواد چوہدری
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بننے والے وینٹلیٹرز کی پہلی کھیپ اس ہفتے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کو دیدی جائے گی۔ وفاقی وزیر نے نیشنل ریڈیو ٹیلی کمیونیکیش کارپوریشن (این آر ٹی سی) کو مبارک پیش کرتے ہوئے لکھا کہ اگلے 3 ڈیزائن بھی آخری مراحل میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم دنیا کے ان چند ممالک میں شامل ہوں گے جو پیچیدہ میڈیکل مشینیں بناتے ہیں۔ اپنے سوشل میڈیا پیغام میں وفاقی وزیر نے یہ بھی بتایا کہ پاکستان میں بنائی جانے والی تمام مشینیں یورپی معیار کے مطابق ہیں۔
خبر کا کوڈ : 871315
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش