QR CodeQR Code

بلاول بھٹو زرادی کی ایک بار پھر وفاقی حکومت پر تنقید

28 Jun 2020 12:34

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کے بعد عوام میں مزید مایوسی پیدا ہوگئی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو اور رہنما عوامی نیشنل پارٹی اسفندیار ولی میں آئندہ ہفتے اے پی سی کے حوالے سے بھی مشاورت ہوئی۔


اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ غریب تباہ ہو رہا ہے اور وزیراعظم عمران خان کو آئین پر تنقید سے فرصت نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما اسفندیار ولی سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا، دونوں رہنماؤں نے بجٹ کو یکسر مسترد کرنے پر اتفاق کیا۔ بلاول بھٹو اور اسفندیار ولی نے کرونا وبا پر قابو میں حکومتی نااہلی پر تشویش کا اظہار کیا، بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان حکومت پر سے عوام کا اعتماد ختم ہوچکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت ہر محاذ پر ناکام ہوچکی ہے، کوئی شعبہ ایسا نہیں جہاں حکومت نے نااہلی کے ریکارڈ قائم نہ کئے ہوں۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ غریب تباہ ہورہا ہے اور عمران خان کو آئین پر تنقید سے فرصت نہیں مل رہی۔ انہوں نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ راتوں رات پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے مافیا کو فائدہ پہنچایا گیا۔ بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کے بعد عوام میں مزید مایوسی پیدا ہوگئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو اور رہنما عوامی نیشنل پارٹی اسفندیار ولی میں آئندہ ہفتے اے پی سی کے حوالے سے بھی مشاورت ہوئی۔


خبر کا کوڈ: 871320

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/871320/بلاول-بھٹو-زرادی-کی-ایک-بار-پھر-وفاقی-حکومت-پر-تنقید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org