QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا میں کورونا کے وار پھر تیز، ایک روز میں 24 افراد چل بسے

28 Jun 2020 12:39

437 نئے کیسوں کے ساتھ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 25 ہزارسے تجاوز کر گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں کورونا کے حملوں میں پھر تیزی آگئی، صوبے میں ایک روز میں 24 افراد چل بسے جس کے بعد صوبے میں اموات کی تعداد 914 ہوگئی۔ 437 نئے کیسوں کے ساتھ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 25 ہزارسے تجاوز کر گئی ہے۔ صحتمند افراد کی تعداد 12 ہزار 149 ہوگئی ہے۔ واضح رہے کہ صوبائی دارالحکومت میں سب سے زیادہ 441 افراد جاں بحق جبکہ 8 ہزار 827 افراد متاثر ہوئے ہیں، جن میں 4677 صحتیاب ہوچکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 871321

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/871321/خیبر-پختونخوا-میں-کورونا-کے-وار-پھر-تیز-ایک-روز-24-افراد-چل-بسے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org