QR CodeQR Code

محکمہ داخلہ پنجاب نے اشرف جلالی کا نام فورتھ شیڈول میں ڈال دیا

28 Jun 2020 12:58

محکمہ داخلہ کو وزارت قانون پنجاب کی جانب سے درخواست موصول ہوئی تھی، جس میں کہا گیا کہ تھا کہ تحریک لبیک کے سربراہ اشرف آصف جلالی نے توہین اہلبیت کی ہے، ان کیخلاف تھانہ سمن آباد میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ مولوی اشرف جلالی کی حرکات و سکنات کا مانیٹر کرنے کیلئے انکا نام فورتھ شیڈول میں شامل کیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے گستاخِ سیدہ، تحریک لبیک کے سربراہ اشرف آصف جلالی کا نام فورتھ شیڈول میں شامل کر لیا ہے۔ محکمہ داخلہ کو وزارت قانون پنجاب کی جانب سے درخواست موصول ہوئی تھی، جس میں کہا گیا کہ تھا کہ تحریک لبیک کے سربراہ اشرف آصف جلالی نے توہین اہلبیت کی ہے، ان کیخلاف تھانہ سمن آباد میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ مولوی اشرف جلالی کی حرکات و سکنات کو مانیٹر کرنے کیلئے ان کا نام فورتھ شیڈول میں شامل کیا جائے۔ محکمہ داخلہ نے پنجاب حکومت کی ہدایت پر اشرف جلالی کا نام دہشت گردی کی دفعات کے تحت فورتھ شیڈول میں شامل کر لیا ہے۔ اشرف جلالی کا نام انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997ء کے تحت فورتھ شیڈول میں شامل کیا گیا ہے۔ اشرف جلالی کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی نقل و حرکت سے سی سی پی او لاہور کو آگاہ رکھیں گے۔


خبر کا کوڈ: 871324

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/871324/محکمہ-داخلہ-پنجاب-نے-اشرف-جلالی-کا-نام-فورتھ-شیڈول-میں-ڈال-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org